صدقہ الفطر مسلمانوں پر کھجور اور جو سے ادا کرنے کے بیان میں
ابن نمیر، ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر، ابواسامہ، عبیداللہ، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ الفطر کھجور یا جو سے ایک صاع ہر غلام آزاد چھوٹے بڑے پر واجب کیا ہے۔