عشاء کی نماز کے وقت اور اس میں تاخیر کے بیان میں
ابوبکر بن نافع عبدی، بہز بن اسد، حماد بن سلمہ حضرت ثابت ؓ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت انس ؓ سے رسول اللہ ﷺ کی انگوٹھی کے بارے میں پوچھا انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک رات عشاء کی نماز میں آدھی رات تک یا آدھی رات کے قریب تک تاخیر کردی پھر آپ ﷺ تشریف لائے اور فرمایا کہ لوگوں نے نماز پڑھی اور سو گئے اور تم نماز میں ہو جب تک تم نماز کے انتظار میں ہو، حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ گویا کہ میں آپ کی چاندی کی انگوٹھی کی سفیدی دیکھ رہا ہوں۔