اس بات کے بیان میں کہ جس نے نماز کی ایک رکعت پالی تو اس نے نماز پالی
حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، ابن وہاب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس نے امام کے ساتھ نماز کی ایک رکعت پالی تو اس نے نماز کو پالیا۔