اس بات کے بیان میں کہ نماز کے لئے کب کھڑا ہو؟
ابراہیم بن موسی، ولید بن مسلم، اوزاعی، زہری، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ نماز کے لئے اقامت رسول اللہ ﷺ کے تشریف لانے پر کہی جاتی تھی اور لوگ اپنی صفیں بنا لیتے تھے اور نبی ﷺ کے کھڑے ہونے سے پہلے اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہوجاتے۔