نماز کے بعد ذکر کے استحباب اور اس کے بیان میں
داؤد بن رشید، ولید، اوزاعی، عمار، شداد بن عبداللہ، ابی اسماء حضرت ثوبان سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنی نماز سے فارغ ہوتے تھے تو تین مرتبہ استغفار فرماتے اور یہ دعا مانگتے (اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ ) روای ولید کہتے ہیں کہ میں نے اوزاعی سے پوچھا کہ آپ ﷺ استغفار کس طرح فرمایا کرتے تھے؟ تو فرمایا آپ ﷺ اس طرح فرماتے ( أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ )۔