مسجد میں نماز کی حالت میں اور نماز کے علاوہ تھوکنے کی ممانعت کے بیان میں
عبیداللہ بن معاذ عنبری، کہمس، یزید بن عبداللہ بن شخیر ؓ اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ نے تھوکا اور پھر اپنے جوتے سے اسے مسل دیا۔