مشک کو استعمال کرنے اور پھول اور خوشبو کو واپس کردینے کی کراہت کے بیان میں
ہارون بن سعید ایلی ابوطاہر احمد بن عیسیٰ احمد ابن وہب، حضرت نافع ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر ؓ جب دھونی لیتے تو عود کی دھونی لیتے جس میں اور کسی چیز کو نہ ملاتے اور کبھی عود میں کافور ملا لیتے تھے پھر فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ بھی اسی طرح دھونی لیتے تھے۔