بیٹھے ہوئے کی نیند کا وضو کو نہ توڑنے کی دلیل کے بیان میں
عبیداللہ بن معاذعنبری، شعبہ، عبدالعزیزبن صہیب، انس بن مالک ؓ روایت ہے کہ نماز کی اقامت کہی گئی اور نبی کریم ﷺ ایک آدمی سے سرگوشی کر رہے تھے اور آپ ﷺ سرگوشی میں مشغول رہے یہاں تک کہ آپ ﷺ کے صحابہ سو گئے پھر آپ ﷺ تشرئف لائے اور ان کو نماز پڑھائی۔