بیٹھے ہوئے کی نیند کا وضو کو نہ توڑنے کی دلیل کے بیان میں
زہیر بن حرب اسماعیل بن علیہ، شیبان بن فروخ، عبدالوارث، عبدالعزیز، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نماز کی اقامت کہی گئی اور رسول اللہ ﷺ ایک آدمی سے محو گفتگو تھے آپ ﷺ نماز کی طرف نہیں کھڑے ہوئے یہاں تک کہ لوگ سو گئے۔