بیت الخلاء جانے کا جب ارادہ کرے تو کیا کہے ؟
یحییٰ بن یحیی، حماد بن زید، یحیی، ہشیم، عبدالعزیز بن صہیب، انس، حماد، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ حضرت نبی کریم ﷺ جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو کہتے (اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ ) اے اللہ میں ناپاکی اور ناپاک چیزوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔