دونوں نفخوں کے درمیانی وقفہ کے بیان میں
محمد بن حاتم، یحییٰ بن سعید، یزید بن کیسان، حضرت ابوحازم ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ ؓ کو دیکھا کہ وہ اپنی انگلیوں سے بار بار اشارہ کرتے ہوئے فرما رہے ہیں قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ وقدرت میں ابوہریرہ ؓ کی جان ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ اور آپ ﷺ کے گھر والوں نے لگاتار تین دن تک کبھی بھی گندم کی روٹی سے سیر ہو کر نہیں کھایا یہاں تک کہ اس دنیائے فانی سے رحلت فرما گئے۔