قبیلہ غفار واسلم کے لئے نبی ﷺ کی دعا کے بیان میں
عبیداللہ بن عمر قواریری محمد بن مثنی، ابن بشار ابن مہدی ابن مثنی عبدالرحمن بن مہدی، شعبہ، ابوعمران جونی عبداللہ بن صامت، حضرت ابوذر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے ارشاد فرمایا تو اپنی قوم کے پاس جا اور ان سے کہہ کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ قبیلہ اسلم کو اللہ تعالیٰ نے بچا لیا اور قبیلہ غفار کی اللہ تعالیٰ نے مغفرت فرما دی۔