سیدنا حسان بن ثابت ؓ کے فضائل کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، ابواسامہ، ہشام، حسان بن ثابت، حضرت عروہ ؓ سے روایت ہے کہ حسان بن ثابت ؓ نے عائشہ ؓ کے متعلق باتیں کی تھیں تہمت والے قصہ میں میں نے انہیں برا بھلا کہا تو سیدہ عائشہ ؓ نے کہا اے میرے بھانجے انہیں چھوڑ دو کیونکہ یہ نبی ﷺ کی مدافعت کرتے تھے۔