سیدنا عبداللہ بن سلام ؓ کے فضائل کے بیان میں
زہیر بن حرب، اسحاق بن عیسیٰ مالک ابی نضر حضرت عامر بن سعد ؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے زمین پر زندہ چلنے والوں میں سے حضرت عبداللہ بن سلام ؓ کے علاوہ کسی کے بارے میں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ وہ جنتی ہے۔