سعد بن معاذ ؓ کے فضائل کے بیان میں
عبد بن حمید عبدالرزاق، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس حال میں فرمایا کہ حضرت سعد بن معاذ ؓ کا جنازہ ان کے سامنے تھا کہ ان کی (موت کی) وجہ سے اللہ کے عرش کو بھی حرکت آگئی ہے۔