حضرت ابی بن کعب ؓ اور انصار ؓ سے ایک جماعت کے فضائل کے بیان میں
محمد بن مثنی ابن بشار محمد بن جعفر، شعبہ، قتادہ حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابی بن کعب ؓ سے فرمایا اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہارے سامنے (لَمْ يَکُنْ الَّذِينَ کَفَرُوا) پڑھوں انہوں نے عرض کیا (اللہ نے) میرا نام لیا ہے آپ ﷺ نے فرمایا ہاں راوی کہتے ہیں پھر وہ (ابی بن کعب) رو دئیے۔