حضرت علی بن ابی طالب ؓ کے فضائل کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، غندر شعبہ، محمد بن مثنی ابن بشار محمد بن جعفر، شعبہ، سعد بن ابراہیم، ابراہیم بن سعد حضرت سعد ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے حضرت علی ؓ سے فرمایا (اے علی! ) کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ تمہارا مقام میرے ہاں ایسا ہو جیسا کہ حضرت ہارون (علیہ السلام) کا مقام حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے نزدیک تھا۔