نبی ﷺ کا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کی ضرورت کے بیان میں
ابن عمر بن محمد بن ابان جعفی سلام ابوالاحوص حضرت ابواسحاق ؓ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن عتبہ ؓ کے پاس بیٹھا تھا کہ وہاں موجود لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کی عمر مبارک کا ذکر کیا تو کچھ لوگوں نے کہا حضرت ابوبکر ؓ رسول اللہ ﷺ سے بڑے تھے حضرت عبداللہ ؓ فرمانے لگے کہ رسول اللہ ﷺ نے تریسٹھ سال کی عمر میں وفات پائی اور حضرت عمر فاروق ؓ تریسٹھ سال کی عمر میں شہید کئے گئے۔ راوی کہتے ہیں کہ لوگوں میں سے ایک آدمی جسے عامر بن سعد کہا جاتا ہے کہنے لگا ہم سے حضرت جریر ؓ نے بیان کیا کہ ہم حضرت امیر معاویہ ؓ کے پاس بیٹھے تھے کہ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کی عمر مبارک کا تذکرہ کیا تو حضرت معاویہ ؓ نے فرمایا رسول اللہ ﷺ نے تریسٹھ سال کی عمر میں وفات پائی اور حضرت ابوبکر ؓ نے بھی تریسٹھ سال کی عمر میں وفات پائی ہے اور حضرت عمر ؓ نے بھی تریسٹھ سال کی عمر میں شہادت پائی۔