سردی کے دنوں میں دوران وحی آپ ﷺ کو پسینہ آنے کے بیان میں
محمد بن بشار، معاذ بن ہشام ابی قرادہ حسن حطان بن عبداللہ رقاشی حضرت عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ پر جب وحی نازل ہوتی تھی تو آپ ﷺ اپنا سر مبارک جھکا لیتے تھے اور آپ ﷺ کے صحابہ بھی اپنے سروں کو جھکا لیتے اور جب وحی ختم ہوجاتی تو آپ ﷺ اپنا سر مبارک اٹھا لیتے تھے۔