کھڑے کھڑے اونٹ کے پاؤں باندھ کر اونٹ کو نحر کرنے کے استحباب کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، خالد بن عبداللہ، یونس، زیاد بن جبیر، ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر ؓ ایک آدمی کے پاس آئے کہ وہ قربانی کے اونٹ کو بٹھا کر نحر کر رہا ہے تو حضرت ابن عمر ؓ نے اس سے فرمایا کہ اسے کھڑا کر کے اس کے پاؤں باندھ کر اسے نحر کرو تمہارے نبی ﷺ کی یہی سنت ہے۔