قربانی کے جانوروں اونٹ اور گائے میں اشتراک کے جواز کے بیان میں
محمد بن حاتم، محمد بن بکر، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ نبی ﷺ کے حج کے بارے میں بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ہمیں حکم فرمایا کہ جب ہم حلال ہوں تو قربانی کریں اور ہم میں سے چند آدمی قربانی کے جانور اونٹ یا گائے میں اکٹھے ہوجائیں اور آپ ﷺ نے ان کو یہ حکم اس وقت فرمایا جس وقت کہ وہ اپنے حج سے حلال ہوں یعنی احرام کھولیں۔