قربانی کے جانوروں اونٹ اور گائے میں اشتراک کے جواز کے بیان میں
محمد بن حاتم، وکیع، عروہ بن ثابت، ابوزبیر، حضرت جابر ؓ بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حج کیا تو ہم نے سات آدمیوں کی طرف سے اونٹ ذبح کیا اور سات آدمیوں کی طرف سے ہی گائے ذبح کی۔