قربانی کے جانوروں اونٹ اور گائے میں اشتراک کے جواز کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، ابوحیثمہ، ابوزبیر، جابر، احمد بن یونس، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حجۃ الوداع کا احرام باندھے ہوئے تلبیہ کہتے ہوئے نکلے رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم فرمایا کہ ہم اونٹ اور گائے کی قربانیوں میں سات سات آدمی شریک ہوجائیں۔