وادی محصب میں اتر نے کے استحباب کے بیان میں
حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، ابی سلمہ بن عبدالرحمن بن عوف، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر اللہ نے چاہا تو کل ہم خیف بنی کنانہ میں ٹھہریں گے جس جگہ کافروں نے آپس میں کفر پر قسمیں کھائی تھیں۔