نبی ﷺ کی شجاعت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، شعبہ، قتادہ، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ مدینہ منورہ میں کچھ گھبراہٹ سی پیدا ہوگئی تو نبی ﷺ نے حضرت ابوطلحہ ؓ کا گھوڑا مانگا جسے مندوب کہا جاتا تھا آپ ﷺ اس گھوڑے پر سوار ہوئے اور فرمایا ہم نے تو کوئی گھبراہٹ کی بات نہیں دیکھی اور ہم نے اس گھوڑے کو سمندر کی طرح پایا۔