ہمارے نبی ﷺ کے حوض (کوثر) کے اثبات اور آپ ﷺ کی صفات کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، ابوبکر بن ابی شیبہ، حاتم بن اسماعیل مہاجر بن مسمار حضرت عامر بن سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت جابر بن سمرہ ؓ کی طرف اپنے غلام نافع کے ہاتھ ایک خط لکھ کر بھیجا کہ مجھے اس چیز کی خبر دو کہ جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے انہوں نے مجھے لکھا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ ﷺ فرماتے ہیں میں حوض کوثر پر تمہارے پیش خیمہ ہوں گا۔