ہمارے نبی ﷺ کے حوض (کوثر) کے اثبات اور آپ ﷺ کی صفات کے بیان میں
ابوربیع زہرانی ابوکامل جحدری حماد بن زید ایوب نافع، ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا تمہارے سامنے حوض ہے اس کے دونوں کناروں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے کہ جتنا کہ مقام جربا اور اذرح کے درمیان فاصلہ ہے۔