ہمارے نبی ﷺ کے حوض (کوثر) کے اثبات اور آپ ﷺ کی صفات کے بیان میں
ابراہیم بن محمد بن عرعرہ حرمی بن عمارہ شعبہ، معبد بن خالد حضرت حارثہ بن وہب خزاعی ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے ہیں اور پھر حوض کی روایت مذکورہ حدیث کی طرح نقل کی اور اس میں حضرت مستور کا قول ذکر نہیں کیا۔