سورت الکہف اور آیة الکرسی کی فضلیت کے بیان میں
محمد بن مثنی، معاذ بن ہشام، ابوقتادہ، سالم، ابی الجعد غطفانی، معدان، ابوطلحہ یعمری، ابودرداء ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جو آدمی سورت کہف کی ابتدائی دس آیات یاد کرلے گا وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا۔