خوش الحانی کے ساتھ قرآن مجید پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
داؤد بن رشید، یحییٰ بن سعید، طلحہ بن ابی بردہ، حضرت ابوموسی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابوموسی ؓ سے فرمایا کہ اگر تم مجھے گزشتہ رات دیکھتے جب میں تمہارا قرآن مجید سن رہا تھا یقینا تمہیں آل داؤد کی خوش الحانی سے حصہ ملا ہے۔