قیامت کے قریب ہونے کے بیان میں
ہارون بن عبداللہ عفان بن مسلم ہمام قتادہ، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ کا ایک لڑکے پر گزر ہوا اور وہ میرے ہم عمروں میں سے تھا تو نبی ﷺ نے فرمایا اگر یہ زندہ رہا تو ہرگز بوڑھا نہ ہوگا یہاں تک کہ قیامت قائم ہوجائے۔