سنن النسائی - کتاب ایمان اور اس کے ارکان - حدیث نمبر 837
و حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی وَاللَّفْظُ لِحَرْمَلَةَ قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ وَجَدَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ حُلَّةً مِنْ إِسْتَبْرَقٍ تُبَاعُ بِالسُّوقِ فَأَخَذَهَا فَأَتَی بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْتَعْ هَذِهِ فَتَجَمَّلْ بِهَا لِلْعِيدِ وَلِلْوَفْدِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا هَذِهِ لِبَاسُ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ قَالَ فَلَبِثَ عُمَرُ مَا شَائَ اللَّهُ ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجُبَّةِ دِيبَاجٍ فَأَقْبَلَ بِهَا عُمَرُ حَتَّی أَتَی بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قُلْتَ إِنَّمَا هَذِهِ لِبَاسُ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ أَوْ إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ ثُمَّ أَرْسَلْتَ إِلَيَّ بِهَذِهِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَبِيعُهَا وَتُصِيبُ بِهَا حَاجَتَکَ
مردوں کے لئے ریشم وغیرہ پہننے کی حرمت کے بیان میں
ابوطاہر، حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، سالم بن عبداللہ، ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ؓ نے بازار میں ایک جوڑا پایا حضرت عمر ؓ اس جوڑے کو لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول آپ ﷺ اس جوڑے کو خرید لیں تاکہ آپ ﷺ عید کے دن اور وفود سے ملاقات کے وقت پہن لیا کریں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یہ تو ایسے آدمی کا لباس ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں راوی کہتے ہیں پھر حضرت عمر ؓ کو اللہ نے جتنا چاہا ٹھہرے رہے پھر رسول اللہ ﷺ نے حضرت عمر ؓ کی طرف دبیاج کا ایک جبہ بھیجا حضرت عمر ؓ اس جبے کو لے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول آپ ﷺ نے تو اس لباس کے بارے میں فرمایا تھا کہ یہ لباس اس آدمی کا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں یا جو آدمی یہ لباس پہنتا ہے اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں پھر آپ ﷺ نے یہ لباس میری طرف کیوں بھیجا ہے رسول اللہ ﷺ نے حضرت عمر ؓ سے فرمایا تو اس لباس کو بیچ دے اور اس کی قیمت سے اپنی ضرورت پوری کرلے۔
Abdullah bin Umar (RA) reported: Umar bin at-Khattab found a silk garment being sold in the market; he purchased it and brought it to Allahs Messenger ﷺ and said: Allahs Messenger, get it and adorn yourself (by wearing it) on the Id (days) and for the delegation. Thereupon, Allahs Messenger ﷺ said: That is the dress of one who has no share (in the Hereafter). Umar stayed there so long as Allah wished. Then Allahs Messenger ﷺ sent him a silk cloak. Umar came back with that to Allahs Messenger ﷺ and said: Allahs Messenger. you said that it is the dress of one who has no share in the Hereafter, but then you sent it to me. Thereupon, Allahs Messenger ﷺ said: You sell it and meet your need (with its proceeds).
Top