کعبہ کی طرف پیدل چل کر جانے کی نذر کے بیان میں
یحییٰ بن ایوب، قتیبہ، ابن حجر، اسماعیل، ابن جعفر، عمرو، عبدالرحمن اعرج، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک بوڑھے کو اپنے بیٹوں پر ٹیک لگا کر چلتے ہوئے پایا تو ارشاد فرمایا اسے کیا ہوا؟ تو اس کے بیٹوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ اس پر ایک نذر تھی۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا اے بوڑھے! سوار ہوجا کیونکہ اللہ تعالیٰ تجھ سے اور تیری نذر سے بےپرواہ ہے