کعبہ کی طرف پیدل چل کر جانے کی نذر کے بیان میں
یحییٰ بن یحییٰ تمیمی، یزید بن زریع، حمید، ثابت، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک بوڑھے کو اپنے دو بیٹوں کے درمیان ٹیک لگائے (چلتے) ہوئے دیکھا تو فرمایا اس کا کیا حال ہے؟ صحابہ ؓ نے عرض کیا کہ اس نے پیدل چلنے کی نذر مانی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا اللہ اس کے نفس کو عذاب دینے سے بےپرواہ ہے اور اسے سوار ہونے کا حکم دیا