قربانی کے دن جمرہ عقبہ کو سوار ہو کر کنکریاں مارنے کے استحباب اور نبی ﷺ کے اس فرمان کے بیان میں کہ تم مجھ سے حج کے احکام سیکھ لو
سلمہ بن شبیب، حسن بن اعین، معقل، زید بن ابی انیسہ، حضرت یحییٰ بن حصین ؓ اپنی دادی حضرت ام الحصین ؓ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ام الحصین ؓ سے سنا وہ فرماتی ہیں کہ میں نے حجہالوداع میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حج کیا تو میں نے آپ ﷺ کو دیکھا جس وقت کہ آپ جمرہ عقبہ کو کنکریاں مار رہے ہیں اس حال میں کہ آپ ﷺ اپنی سواری پر سوار تھے حضرت بلال ؓ اور حضرت اسامہ ؓ آپ ﷺ کے ساتھ تھے ان دونوں میں سے ایک سواری کی مہار پکڑے جارہا تھا اور دوسرے نے رسول اللہ ﷺ کے سر پر اپنا کپڑا بلند کیا ہوا تھا تاکہ آپ ﷺ گرمی کی شدت سے بچ رہیں حضرت ام الحصین ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بہت سی باتیں ارشاد فرمائیں پھر میں نے سنا کہ آپ ﷺ فرما رہے ہیں کہ اگر ایک حبشی غلام بھی تم پر حاکم مقرر ہو حضرت ام الحصین ؓ فرماتی ہیں کہ وہ سیاہ فام اللہ کی کتاب سے تمہاری راہنمائی کرے تو اس سے سنو اور اس کی اطاعت کرو۔