مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کے بیان میں
ابوکامل، عبدالواحد، اعمش، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، ابومعاویہ، اعمش، ابراہیم، حضرت ابوذر ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ زمین میں سب سے پہلی کونسی مسجد بنائی گئی؟ آپ ﷺ نے فرمایا مسجد حرام میں نے عرض کیا پھر اس کے بعد کونسی؟ آپ ﷺ نے فرمایا مسجد اقصی میں نے عرض کیا ان دونوں مسجدوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا چالیس سال پھر جہاں نماز کا وقت ہوجائے وہیں نماز پڑھ لو وہی مسجد ہے۔