ایک کپڑے میں نماز ادا کرنے اور اس کے پہننے کا طریقہ کے بیان میں
حرملہ بن یحیی، ابن وہب، عمرو، حضرت ابوالزبیر ؓ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت جابر ؓ کو ایک کپڑے میں متوشحا نماز پڑھتے دیکھا حالانکہ ان کے پاس کپڑے موجود تھے اور حضرت جابر ؓ نے فرمایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا۔