نماز چاشت کے پڑھنے کے استحباب اور ان کی رکعتوں کی تعداد کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، یزید بن زریع، سعید جریری، عبداللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ ؓ سے پوچھا کہ کیا نبی ﷺ چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے؟ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا کہ نہیں سوائے اس کے کہ آپ ﷺ کسی سفر وغیرہ سے تشریف لاتے۔