سفر سے واپس آنے پر سب سے پہلے مسجد میں آکر دو رکعتیں پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
محمد بن مثنی، ضحاک، ابوعاصم، محمود بن غیلان، عبدالرزاق، ابن جریج، ابن شہاب، حضرت کعب بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کسی سفر سے واپس نہیں آتے مگر دن میں چاشت کے وقت سب سے پہلے مسجد میں تشریف لاتے پھر اس میں دو رکعات نماز پڑھتے پھر مسجد میں بیٹھتے۔