دو رکعت تحیة المسجد پڑھنے کے استحباب اور نماز سے پہلے بیٹھنے کی کراہت کے بیان میں۔
عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب، قتیبہ بن سعید، مالک، یحییٰ بن یحیی، مالک بن عامر بن عبداللہ بن زبیر، حضرت ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو اسے چاہئے کہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعتیں پڑھ لے۔