سنن النسائی - مساجد کے متعلق کتاب - حدیث نمبر 925
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ وَعَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ کَمَا يُعَلِّمُنَا السُّورَةَ مِنْ الْقُرْآنِ فَکَانَ يَقُولُ التَّحِيَّاتُ الْمُبَارَکَاتُ الصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ لِلَّهِ السَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَکَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ رُمْحٍ کَمَا يُعَلِّمُنَا الْقُرْآنَ
نماز میں تشہد کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، لیث، محمد بن رمح بن مہاجر، لیث، ابوزبیر، سعید بن جبیر، طاؤس، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہم کو تشہد اس طرح سکھاتے تھے جیسے ہمیں قرآن کی سورت سکھاتے تھے آپ ﷺ فرماتے ( التَّحِيَّاتُ الْمُبَارَکَاتُ الصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ لِلَّهِ ) تمام قولی، بدنی اور مالی عبادات اللہ کے لئے ہیں اے نبی! آپ ﷺ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
Ibn Abbas reported: The Messenger of Allah ﷺ used to teach us tashahbud just as he used to teach us a Sura of the Quran, and he would say: All services rendered by words, acts of worship. and all good things are due to Allah. Peace be upon you,O Prophet. and Allahs mercy and blessings. Peace be upon us and upon Allahs upright servants. I testify that there is no god but Allah, and I testify that Muhammad is the Messenger of Allah. In the narration of Ibn Rumb (the words are): "As he would teach us the Quran."
Top