مطلقہ بائنہ کے لئے نفقہ نہ ہونے کے بیان میں
محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، عبدالرحمن بن قاسم، سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ فاطمہ کے لئے بھلائی نہیں ہے کہ وہ یہ ذکر کرتی یعنی اس کا قول ( قَوْلَهَا لَا سُکْنَی وَلَا نَفَقَةَ ) نہ رہائش اور نہ خرچہ۔