صحيح البخاری - زکوۃ کا بیان - حدیث نمبر 3384
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ حَدَّثَنَا نَافِعٌ قَالَ قِيلَ لِابْنِ عُمَرَ إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً فَلَهُ قِيرَاطٌ مِنْ الْأَجْرِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ أَکْثَرَ عَلَيْنَا أَبُو هُرَيْرَةَ فَبَعَثَ إِلَی عَائِشَةَ فَسَأَلَهَا فَصَدَّقَتْ أَبَا هُرَيْرَةَ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ لَقَدْ فَرَّطْنَا فِي قَرَارِيطَ کَثِيرَةٍ
جنازہ پر نماز پڑھنے اور اس کے پیچھے چلنے والوں کی فضلیت کے بیان میں
شیبان بن فروخ، جریر، ابن حازم، نافع، ابن عمر، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا جو جنازے کے ساتھ چلا اس کے لئے ثواب سے ایک قیراط مزید ہے تو ابن عمر ؓ نے فرمایا کہ ابوہریرہ ؓ نے ہم سے زیادہ بیان کیا ہے تو ابن عمر ؓ نے سیدہ عائشہ ؓ کے پاس کسی آدمی کو بھیجا اور اس نے سیدہ سے پوچھا تو انہوں نے حضرت ابوہریرہ ؓ کی تصدیق کی تو حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا ہم نے بہت سے قیراطوں کا نقصان کیا۔
Nafi narrated that it was said to Ibn Umar that Abu Huraira reported to have heard Allahs Messenger (صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) as saying: He who follows the bier, for him is the reward of one qirat. Ibn Umar said: Abu Huraira narrated it too often. So he sent (a messenger to) Aisha to ascertain (the fact). She (Aisha) testified Abu Huraira. Ibn Umar said: We missed so many qirats.
Top