صحيح البخاری - قربانیوں کا بیان - حدیث نمبر 1318
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ فِيمَا قُرِئَ عَلَيْهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ مِنْهُ وَعَنْ يَمِينِهِ غُلَامٌ وَعَنْ يَسَارِهِ أَشْيَاخٌ فَقَالَ لِلْغُلَامِ أَتَأْذَنُ لِي أَنْ أُعْطِيَ هَؤُلَائِ فَقَالَ الْغُلَامُ لَا وَاللَّهِ لَا أُوثِرُ بِنَصِيبِي مِنْکَ أَحَدًا قَالَ فَتَلَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَدِهِ
پانی یا دودھ ان جیسی کسی چیز کو شروع کرنے والے کے دائیں طرف سے تقسیم کرنے کے استحباب کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، مالک بن انس، ابوحازم، سہل بن سعد ساعدی، حضرت سہل بن سعد ساعدی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پینے کی کوئی چیز لائی گئی تو آپ ﷺ نے وہ پی اور آپ کے دائیں طرف ایک لڑکا بیٹھا تھا اور آپ ﷺ کے بائیں طرف بزرگ حضرات بیٹھے تو آپ ﷺ نے اس لڑکے سے فرمایا کیا تو مجھے پہلے ان بزرگ حضرات کو پلانے کی اجازت دیتا ہے تو اس لڑکے نے عرض کیا نہیں اللہ کی قسم میرا وہ حصہ جو مجھے آپ ﷺ سے مل رہا ہے میں کسی کو نہیں دینا چاہتا رسول اللہ ﷺ نے پیالہ اس کے ہاتھ پر رکھ دیا۔
Sahl bin Sad Saidi reported that Allahs Messenger ﷺ was given a drink, and he drank from that, and there was on his right side a boy, and on his left some old men. He said to the boy: Do you permit me to give it to them (the old men), but that boy said: by God. I will not give preference at your hand over me in my share. He (the narrator) said that Allahs Messenger ﷺ then gave it in his hand.
Top