شکار کے غائب ہونے کے بعد پھر مل جانے کے حکم کے بیان میں
محمد بن حاتم، عبدالرحمن بن مہدی، معاویہ بن صالح، علاء، مکحول، ابوثعلبہ خشنی، حضرت ثعلبہ خشنی ؓ کے بارے میں نبی ﷺ سے حدیث نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں اس سند کی روایت میں بدبو کا ذکر نہیں اور کتے کے شکار کے بارے میں آپ ﷺ نے فرمایا تین دن کے بعد بھی اگر وہ شکار مل جائے تو اسے کھایا جاسکتا ہے لیکن اگر اس سے بدبو آئے تو پھر اسے چھوڑ دے