سنن الترمذی - - حدیث نمبر 5160
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو کُرَيْبٍ وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ عِکْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ أَبِي کَثِيرٍ الْحَنَفِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ وَالْبُسْرِ وَالتَّمْرِ وَقَالَ يُنْبَذُ کُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَی حِدَتِهِ
کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں
زہیر بن حرب، ابوکریب، زہیر، وکیع، عکرمہ بن عمار، ابوکثیر حنفی، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کشمش اور پکی کھجوروں کو اور کچی اور پکی کھجوروں کو ملا کر بھگونے سے منع فرمایا ہے اور آپ ﷺ نے فرمایا ان میں سے ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ بھگوؤ۔
Abu Hurairah (RA) reported that Allahs Messenger ﷺ forbade (the preparation of Nabidh) from grapes and dates, and unripe dates and dry dates (by mixing them together). He (the Holy Prophet ﷺ also) said: Prepare Nabidh from each one of them separately.
Top