ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استحباب کے بیان میں
احمد بن یونس زہیر ابوزبیر، جابر، یحییٰ بن یحیی، ابوخیثمہ ابوزبیر، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت سعد بن معاذ ؓ کے بازو کی رگ میں تیر لگا تو نبی ﷺ نے اپنے ہاتھ کے ساتھ تیر کے پھل سے اس کو داغا پھر ان کا ہاتھ سوج گیا تو آپ ﷺ نے اسے دوبارہ داغا۔