دوا بیماری اور جھاڑ پھونک کے بیان میں
محمد بن ابی عمر مکی، عبدالعزیز در اور دی یزید بن عبداللہ بن اسامہ بن ہاد محمد بن ابراہیم، ابوسلمہ عبدالرحمن، عائشہ ؓ زوجہ نبی ﷺ سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ کو تکلیف ہوتی تو جبریئل (علیہ السلام) آپ ﷺ کو دم کرتے تھے اور انہوں نے یہ کلمات کہے (باسْمِ اللَّهِ يُبْرِيکَ ) اللہ کے نام سے وہ آپ ﷺ کو تندرست کرے گا اور ہر بیماری سے آپ ﷺ کو شفا دے گا اور حسد کرنے والے کے حسد کے شر سے جب وہ حسد کرے اور ہر نظر لگانے والی آنکھ کے شر سے آپ ﷺ کو پناہ میں رکھے گا۔