دو آدمیوں کا تیسرے کی رضا مندی کے بغیر سرگوشی کرنے کی حرمت کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن نمیر، ابوکریب یحییٰ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم تین آدمی ہو تو دو آدمی اپنے ساتھی کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی نہ کیا کرو کیونکہ اس سے اس کی دل آزاری ہوگی۔