توبہ کرنے کی ترغیب اور اس سے خوش لونے کے بیان میں
اسحاق بن منصور ابواسامہ اعمش، عمارہ بن عمیر حضرت حارث بن سوید ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ نے مجھ سے دو احادیث روایت کیں ان میں ایک رسول اللہ ﷺ سے اور دوسری اپنے پاس سے تو کہا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کو اپنے مومن بندہ کی توبہ سے اس سے زیادہ خوشی ہوتی ہے باقی حدیث جریر کی حدیث کی طرح ہی ہے۔